ویب ڈیسک: حکومتی پالیسیوں سے ناخوش ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک بارپھر اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہاکہ انہوں نے قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے، اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ۔
قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 3, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی عامر لیاقت نے اپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ، تاہم انہوں نے استعفیٰ مجاز فورم یعنی اسپیکر کو بھجوانے کے بجائے وزیراعظم کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر تحریک انصاف کے اپنے ہی کارکنوں نے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔