ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاعر حبیب جالب کی بیٹی گھر ڈکیتی کی واردات

شاعر حبیب جالب کی بیٹی گھر ڈکیتی کی واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) مصطفی ٹاؤن میں چوروں کا گروہ سرگرم، چوروں نے انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی کے گھر کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کرکے غائب ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت میں چوروں کا گروہ سرگرم ہے، مصطفی ٹاؤن کی رہائشی اور انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چور لے گئے۔ طاہرہ جالب کا بھائی گھر کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرکے گیا اور اسی دوران دو چوروں نے اطراف کا جائزہ لیکر موقع ملتے ہی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔

طاہرہ جالب کا کہنا ہے کہ مصطفی آباد پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا مگر اس کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں ہی دن دیہاڑے گاڑی کے سائیڈ مرر بھی چوری ہوگئے۔ چوروں نے شہری سرفراز کی گاڑی کے شیشے چرائے۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور پہلے اطراف کا جائزہ لیتا ہے اور پھر موقع ملتے ہی سائیڈ مرر توڑ کر فرار ہو جاتا ہے۔

پینٹ شرٹ میں ملبوس چور کو گاڑی کے سائیڈ مرر چراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کر لیا مگر سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں لگ سکا۔