جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ

جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) حکومت کی عدم توجہی اور لاہور پولیس کی غفلت کے باعث شہریوں کی جان و مال اور عزت محفوظ نہ رہی،  شہر میں رواں سال 283 افراد قتل اور بیس کو ڈکیتی مزاحمت پر جان سے ہاتھ دھونا پڑے ۔
رواں سال لاہور  شہر میں جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو گیا، حکومتی عدم توجہی یا لاہور پولیس کی غفلت ؟؟ شہر میں بیس افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر میں 283 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کر دیا گیا جبکہ گذستہ برس 275 افراد قتل ہوئے ۔
رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ڈکیتی و چوری کی سات ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اغوا برائے تاوان کے 9 واقعات رونما ہوئے اور شہر سے اب تک 5ہزار تین سو 31 گاڑیاں اور موٹر سائکلیں چوری ہو گئیں ۔
شہر میں خواتین اور بچوں کی عزتیں بھی محفوظ نہ رہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق شہر میں رواں سال کے دوران عورتوں سے زیادتی کے 288 اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے 58 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ گذشتہ برس 42 تھے۔ اربوں کا بجٹ کھانے والی لاہور پولیس جرائم پیشہ افراد کے کاروائیاں کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer