تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں جیسے صدیاں بیت گئیں! مسعود رانا کی 23 ویں برسی

تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں جیسے صدیاں بیت گئیں! مسعود رانا کی 23 ویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:رائل پارک (زین مدنی )  تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں،جیسے صدیاں بیت گئیں لیجنڈ گلوکار مسعود رانا کو بچھڑے 25 سال بیت گئے، عظیم گلوکار کے گائے گیت اور ملی نغمے آج بھی مداحوں میں غیر معمولی مقبول، مسعود رانا کی کانوں میں رس گھولتی آواز نے ایک ہزار سے زائد فلمی گانے ریکارڈ کرائے، شہرت پنجابی فلم ڈاچی کے مقبول گیتوں سے ملی۔

گلوکار مسعو درانا کی23ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ مسعودرانا 1938 کو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کاآغاز 50کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ مسعودرانا نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور دوفلموں دو مٹیاراں او رشاہی فقیر میں ہیرو کے کردار نبھائے لیکن انہیں کامیابی نہ مل سکی۔

اس ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی توجہ گائیکی کی طرف مرکوزکرلی۔انہوں نے ہمراہی، یکے والی،بھریا میلہ،جیرا بلیڈ،بدلہ ،شاہی فقیرسمیت دیگرفلموں کیلئے گیت گائے ،اْن کے مقبول گیتوں میں ،تم ہی ہو محبوب میرے ، تیرے مدھ بھرے نین، ٹانگے والا خیر منگدا،عاشقاں تو سوہنا مکھڑا لوکان لئی اور دوسرے سینکڑوں نغمات شامل ہیں۔

مسعو درانا4اکتوبر 1995 کو اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer