ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیشنل سیشن ججز  کی بھرتی کیلئے تحریری امتحان رواں ماہ ہوں گے

ایڈیشنل سیشن ججز  کی بھرتی کیلئے تحریری امتحان رواں ماہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں تیرہ لاکھ سے زائد زیرالتوا مقدمات کا معاملہ، ، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کےلئے منصوبہ پر عمل درآمد کا آغاز ، وکلاء میں سے ماتحت عدالتوں میں ایڈیشنل سیشن ججز  کی بھرتی کے لئے تحریری امتحان رواں ماہ شروع ہوں گے۔


 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کی بھرتی کے لیے تحریری امتحانات 19 اکتوبر سے شروع ہوں گے ، جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے 700 سے زائد آمیدواروں کو رولنمبر جاری کردئیے ۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں کمیٹی امتحانات کی نگرانی کرے گی، امیدواروں کے لیے لاہور ، ملتان ، بہاولپور اور راولپنڈی میں امتحانی سینٹر بنیں گے، امیدواروں کو سول ،کریمنل ، انگلش ،،جنرل نالج سمیت مضامین میں تحریری امتحان دینا لازمی ہوگا ۔

امیدواروں کو کامیابی کے لیے تحریری امتحان میں انفرادی طور پر 40 اور مجموعی طور پر 50نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا ، ذرائع کے مطابق سمیت صوبہ بھر میں ڈیڑھ سو سے زائد ایڈیشنل سیشن ججز کی آسامیاں خالی پڑی ہیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی بھرتی کے لیے امیدواروں کی سب سے زیادہ تعداد کا تعلق لاہور سے ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer