(زین مدنی) ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم زندگی تماشہ کو ریلیز کرنےکی اجازت تو مل گئی لیکن فلم اس سال دوہزار بیس میں ریلیز نہیں ہوگی،سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا ہے کہ فلم کو بیس ممالک میں یکبارگی ریلیز کرنا ہے۔
ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم زندگی تماشہ جو ایک سال تک ریلیز ہونے کی منتظر رہی، اب اسے ریلیز کرنے کی اجازت تو مل گئی ہے لیکن کورونا وباء کے باعث فلم کو دوہزار بیس میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔ فلم کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا ہے، وہ فلم کو بیس ممالک میں اکٹھا ہی نمائش کے لئے پیش کرنا چاہتے ہیں، اس لئے سوچ سمجھ کر ریلیز کریں گے،ان کی کوشش ہے کہ اب فلم کو دوہزار اکیس میں ریلیز کیا جائے۔فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے، جو سماجی و معاشرتی مسائل کے سامنے بے بس ہوجاتا ہے۔