ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدر چائلڈ وارڈ کا منصوبہ محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کی نذر ہوگیا

مدر چائلڈ وارڈ کا منصوبہ محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کی نذر ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) گنگا رام ہسپتال میں مدر چائلڈ وارڈ کا منصوبہ محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کی نذر ہو گیا، 6 ارب لاگت کے پراجیکٹ پر پیشرفت نہ ہو سکی، رواں سال بجٹ میں وارڈ کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپےرکھے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت نے رواں مالی سال گنگا رام ہسپتال میں ماں بچے کی صحت کے حوالے سےنیا وارڈ بنانے کا پلان بنایا تھا، رواں مالی سال میں پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں منصوبےکا تخمینہ 6 ارب روپے لگایا گیا جبکہ 50 کروڑ روپےمختص کیے گئے۔

گزشتہ روز پی اینڈ ڈی بورڈ میں چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی سربراہی میں اجلاس ہوا، اس دوران بریفنگ دی گئی کہ محکمہ صحت کی جانب سےتاحال منصوبے کا پی سی ون پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال نہیں کیا گیا۔

جس پر چیف سیکرٹری کی ہدایات پر پی اینڈ ڈی بورڈ نے محکمہ صحت کو مراسلہ لکھا ہے کہ منصوبے کی بروقت منظوری کے لئے پی سی ون جاری کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer