ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا منصوبہ لٹک گیا

لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا منصوبہ لٹک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) اڈہ پلاٹ سے ملتان روڈ تک رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا منصوبہ پی اینڈ ڈی بورڈ نوٹیفائی نہ ہونے کے باعث لٹک گیا، این ایل سی کی جانچ پڑتال شدہ بڈ ایک ماہ سے منظوری کی منتظر ہے۔

رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تعمیر کا منصوبہ لٹک گیا، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے ایس ایل تھری کی بڈ جانچ پڑتال کے بعد پی اینڈ ڈی کو بھجوا دی تھی، بورڈ نہ بننے کے باعث بڈ پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا، رنگ روڈ اتھارٹی نے این ایل سی کی جانب سے پی پی پی موڈ پر جمع کرائی گئی بڈ کی جانچ پڑتال مکمل کی تھی۔

 ذرائع کے مطابق منصوبے میں حکومتی شیئر کی مد میں تجویز کی گئی 3 اعشاریہ چار ارب کی 2 اعشاریہ 6 ارب روپے بڈ ڈالی گئی ہے، اڈہ پلاٹ سے ملتان روڈ تک 8 کلومیٹر طویل رنگ روڈ پر تخمینہ لاگت بھی 10 ارب سے زائد بڈ کیا گیا۔

 ذرائع پلاننگ کے مطابق این ایل سی منصوبہ مکمل کر کے 25 سال میں لاگت بذریعہ ٹول ٹیکس وصول کرےگی، اس سے قبل بھی فیصلہ نہ ہونےکے باعث منصوبے کی بنیادی لاگت میں 3 ارب کا اضافہ ہوچکا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ بڈ کو بھی وقت پر فائنل نہ کیا گیا تو لاگت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، رنگ روڈ اتھارٹی حکام کے مطابق پی اینڈ ڈی کا بورڈ فائنل ہے جبکہ نوٹیفائی ہونا باقی ہے جس کی حتمی منظوری سے ہی منصوبہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer