ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار  کے  پنجاب اسمبلی میں حلف نہ لینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، سنگل بنچ7 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور نے دائر کی تھی جس میں الیکشن کمیشن اور چودھری نثار سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ چودھری نثار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے مگر تاحال حلف نہیں اٹھایا۔

درخواست میں کہا گیا کہ چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے سے حلقے کی عوام نمائندگی سے محروم ہو گئی ہے،چودھری نثار کا حلف نہ لینا ووٹ اور ووٹرز دونوں کی توہین ہے، جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو چودھری نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے، عدالت وفاقی و پنجاب حکومت کو قانون میں ترمیم کا بھی حکم دے، یہ درخواست مفاد عامہ کی ہے جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 7 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی، جسٹس شاہد وحید 7 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer