ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے صحت کے شعبہ سے بڑی خبر آگئی

عوام کیلئے صحت کے شعبہ سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: عوام کے لئے صحت کے شعبے سے اچھی خبر، انصاف ہیلتھ کارڈ کی سمری منظوری کے لئے کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا صحت کارڈ جلد عوام کو دیا جائے گا۔

عوام کو انصاف ہیلتھ کارڈ دینے کی سمری کل کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ صوبے کے 36 اضلاع میں دئیے جائیں گے، ہیلتھ کارڈ میں وفات کی صورت میں کفن دفن کے لئے 10 ہزار روپے بھی رکھے گئے ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن اپنے دور حکومت میں محکمہ صحت میں درپیش مسائل کے بارے میں خود سوالات اٹھا رہی ہے، یہ خود بتائیں کہ انہوں نے ہسپتالوں میں کیا کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ڈائلائسسز کا علاج مفت کروایا جارہا ہے، پنجاب حکومت کی ڈائلاسسز کی 584 مشینوں میں سے صرف 17 مشنیں خراب ہیں جنہیں ٹھیک کروایا جارہا ہے اورتمام ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔