سعود بٹ: نیب لاہور کے باہر ایل ڈی اے سٹی کے متاثرین سراپا احتجاج۔ ڈی جی نیب سے قرعہ اندازی کیلئے اجازت دینے کی اپیل کر دی۔
ٹھوکر نیاز بیگ کمپلکس کے باہر متاثرین نے احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ 2013 سے پلاٹوں کی بیلٹنگ اور ڈویلپمنٹ کا انتظار کر کر کے تھک چکے ہیں۔ ایل ڈی اے نے ابھی تک کوئی واضح پلان نہیں دیا۔ نیب اس کیس میں تفتیش کر رہا ہے اس کی سب سے بڑی پریشانی فائل ہولڈر کوہے۔
ایل ڈی اے کا موقف ہے کہ جب تک معاملہ نیب میں ہے کچھ نہیں ہو سکتا جبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ نیب کی انویسٹیگیشن پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن نیب ایل ڈی اے کو بیلٹنگ اور ڈویلپمنٹ کا کہے اور کرپٹ کے خلاف کارروائی کرے۔ متاثرین نے نیب افسران سےمسلہ حل کروانے کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کر دیا۔