ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئر پورٹ پر کتوں کا راج، انتظامیہ ایکشن میں آگئی

ایئر پورٹ پر کتوں کا راج، انتظامیہ ایکشن میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ اور اطراف میں آوارہ کتوں کی موجودگی، ایئرپورٹ انتظامیہ حرکت میں آ گئی، عملے کو شام 7 بجے تک ایئرپورٹ اور اطراف سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے منیجر سردار اسکندر نے ڈیوٹی عملے کوشام 7 بجے تک رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے، ایئرپورٹ منیجر نے ایئرپورٹ پارکنگ اور اطراف کے علاقوں میں موجود تمام آوارہ کتوں کو فوری تلف کرنے کا کہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے عملے کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ آوارہ کتوں کو جان سے مارنے کی بجائے انہیں پکڑ کر دور دراز علاقوں میں چھوڑ دیا جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو روکا جا سکے۔