فاران یامین: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام چوک ناخدا مصری شاہ میں خصوصی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی مہم میں سکول کے بچوں نے خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق چوک ناخدا مصری شاہ میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے خصوصی صفائی آگاہی مہم کےسلسلہ میں کیمپ کا اہتمام کیاجس کی قیادت جی ایم آپریشنز سہیل انور ملک اورسربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاورنےکی۔ گورنمنٹ بوائزسکول چمڑامنڈی کےطلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پربیداری شعور کے لئے صفائی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا .
جس کے بعد شہریوں میں ویسٹ بیگز سمیت پمفلٹس بھی تقسم کئے گئے۔آگاہی کیمپ میں ڈپٹی مینجر کمیونیکیشن محمد عمیر خان اور رحمان راشد بھی مہم میں شریک ہوئے۔