ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی2019 کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں نمائش کردی گئی

کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی2019 کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں نمائش کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی ) آ ئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں نمائش کردی گئی ،1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد ٹرافی لے کر اوول گراؤنڈ پہنچے تو طلبہ کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی کے دورہ لاہور کے دوسرے روز ٹرافی کی تاریخی گورنمٹ کالج یونیورسٹی میں نمائش کی گئی ورلڈکپ1992  کی فاتح ٹیم کے رکن سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد ٹرافی اٹھائے اوول ہاکی گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو طلبہ نے پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ 1992 ورلڈکپ کی فتح کے بعد ٹرافی اٹھا کر میلبورن گراؤنڈ کا چکر لگایا خواہش ہے پاکستان ورلڈکپ 2019 میں کامیابی حاصل کرے،اس موقع پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی طالبات نےکا کہنا تھا  کہ ورلڈکپ ٹرافی کا ہماری یونیورسٹی میں ایک اعزاز ہے اورہماری خواہش اور دعا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ ٹرافی جیت کر لائے ۔

سونے اور چاندی سے بنی 11 کلوگرام وزنی ٹرافی کے دورہ لاہور سے شائقین کرکٹ اور قومی کھلاڑیوں کے جذبات بام عروج پر پہنچ گئے ہیں اور کھلاڑی پرجوش ہیں کہ 1992 کے بعد 2019میں ایک مرتبہ پھر پاکستان ورلڈ چیمپئن بنے گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer