ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا مشہود کی اسمبلی رکنیت بھی خطرے میں پڑھ گئی

رانا مشہود کی اسمبلی رکنیت بھی خطرے میں پڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رانا مشہود کی اسمبلی رکنیت کی معطلی کے مطالبے کی قرارداد  پنجاب اسمبلی میں جمع ہو گئی ہے،قرارداد تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رانا مشہود کی اسمبلی رکنیت کی معطلی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے،تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے رکن اسمبلی رانا مشہود احمد نے فوج کے ساتھ اپنی جماعت کے کشیدہ تعلقات کی بنا پر حکومت نہ بنانے کا کہا ہے،اور آئندہ معاملات ٹھیک ہونے کا عندیہ دے کر جلد پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کا جو بیان داغا ہے،  وہ سراسر جھوٹ اور خودفریبی پر مبنی ہے۔

 قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رانا مشہود کے اس بیان کوان کی اپنی جماعت نے بھی تسلیم نہیں کیا، قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ رانا مشہود احمد کے خلاف پاکستان کے معتبر ادارے کے خلاف بیان دینے پر تادیبی کارروائی کی جائے اور ان کی اسمبلی رکنیت معطل کی جائے۔

واضح رہے کہ رانا مشہود کے متنازع بیان سے پیدا ہونے والے سیاسی بھونچال کے  بعد  پارٹی نے اہم فیصلہ کر تے ہوئے صدر ن لیگ شہبازشریف نےان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer