ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کےسرکاری سکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنےکا فیصلہ

پنجاب کےسرکاری سکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی نیا سکول نہیں بنے گا، بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو تعلیم دینے کے لیے سرکاری سکولوں میں دوسری شفٹ کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کا معیار نجی سکولوں سے بہتر بنائیں گے، عالی شان عمارتیں بنانے کی بجائے بچوں کو معیاری تعلیم دینا ضروری ہے، سرکاری سکول کسی صورت بھی نجی سکولوں سے کم تر نہیں تھوڑی توجہ کی ضرورت ہے،نئی حکومت نے وسائل اور زمین کی کمی کو دیکھتے ہوئے نئے سکول بنانے کی بجائے پرانے سرکاری سکولوں میں ہی ڈبل شفٹ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کے پاس فنڈز کی شدید کمی ہے اور صوبے کے بعض اضلاع خصوصی طور پر لاہور جیسے بڑھے شہروں میں سکولوں کے لیے زمین بھی موجود نہیں جس کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کے نئے سکولوں کی بجائے پرانے سکولوں میں ہی ڈبل شفٹ کے منصوبے کو توسیع دی جائے گی۔

ان کا مزید کہناتھا کہ سو روزہ پلان میں پندرہ سو سکولوں میں ڈبل شفٹ کو شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،اور اس کی کامیابی کے بعد اس منصوبہ کو مزید توسیع دی جائے گی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer