ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسد قیصر میڈیکل کالج لیب کرپشن کیس میں گرفتار

Asad Qaisar arrested in Islamabad, Asad Qaisar, PTI, Corruption case against Asad Qaisar, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسد قیصر کے بھائی نے تصدیق کی ہے کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

اسد قیصر کے بھائی نے بتایا کہ اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکار گھر آئے۔ سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو بنی گالہ سے حراست میں لیا گیا۔

ان کی گرفتاری گجو خاں میڈیکل کالج صوابی کےلیے طبی آلات کی خرید اری میں کرپشن کے الزام میںہوئی ہے۔ وہ اس کرپشن کیس میں نامزد ملزم ہیں۔