ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 6.4 شدت کا شدید زلزلہ 

Earthquake, Earthquake in India, Nepal sustains Earthquake jolts, Midnight earthquake, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آدھی رات کو شدید نوعیت کے زلزلہ سے عمارتیں ہل گئیں، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی اور ملک کے بہت سے دوسرے علاقوں میں نصف شب کے قریب شدید زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔ زلزلہ کی شدت ریختر سکیل پر 4۔6 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلہ کے جھٹکے بھارت کے شمالی علاقوں میں شدید ترین جبکہ پاکستان مین تقریباً 6 شدت کے محسوس کئے گئے۔ 

جنوبی ایشیا کے تعمیراتی معیاروں کے پیش نظر یہاں ریختر سکیل پر 6 درجہ سے بڑے زلزلہ کو خطرناک زلزلہ تصور کیا جاتا ہے جبکہ 4۔6 درجہ کے زلزلہ سے کافی عمارتوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔ 

 بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں جمعہ کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز نیپال کے علاقہ میں کوہ ہمالیہ کے نیچےتھا اور اس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی۔ واضح رہے کہ 2005 میں کشمیر میں آنے والے زلزلہ کی گہرائی بھی زمین میں صرف دس کلومیٹر تھی۔

  بھارت اور نیپالی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 اے این آئی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تمام شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

 پاکستان کے ادارہ برائے ہنگامی حالات (پی ایم ڈی) کے مطابق رات گیارہ بج کر 03 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی تیس کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز نیپال تھا۔

سوشل میڈیا پر نیپال سے اب اطلاعات پوسٹ کی جا رہی ہیں کہ زلزلہ سے مغربی نیپال میں مکانات گرے ہیں اور لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔