آئر لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا

Ireland -T20 World Cup
کیپشن: Ireland -T20 World Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)   نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دیکر ٹی20 ورلڈکپ سے باہر کردیا۔

آئرلینڈ اینڈریو بالبرنی نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے جارحانہ کھیل مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب اوپنر فن ایلن 32، ڈیون کونوے 28، گلین فلپس 17، ڈیرل مچل 31 جبکہ جمی نیشم اور مچل سیٹنر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، کپتان کین ولیمسن نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 3 گیرتھ ڈیلانی نے 2 جبکہ مارک ایڈیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے محتاط آغاز کیا تاہم کپتان اینڈی بالبرنی 30 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، اوپنر پال اسٹرلنگ 33 رنز ہمراہ نمایاں رہے دیگر کھلاڑیوں میں لورکن ٹکر 13، ہیری ٹییکٹر 2، گیرتھ ڈیلانی 10، کرٹس کیمفر 7 رنز بناسکے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں جارج ڈوکریل نے 23 رنز کی اننگز کھیلی کو راہیگاں گئی۔

آئرش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن نے 2،2 جبکہ ٹم ساؤتھی ایک وکٹ حاصل کی۔