(ویب ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔میچ شروع ہوتے ہی بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
Australia are one step closer to the semis ????#T20WorldCup | #AUSvBAN | https://t.co/apDTWI2E8S pic.twitter.com/IDFScSBv07
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 4, 2021
بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین نے 19 ، محمد نعیم نے17 اور محمود اللہ نے 16 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور مچل سٹارک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے ہدف محض ساتویں اوور کی دوسری گیند پر پورا کرکے نہ صرف اپنا رن ریٹ بہتر کیا بلکہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر بھی قبضہ کر لیا۔خیال رہےکہ آسٹریلیا کے 4 میچز کے بعد 6 پوائنٹس ہیں، جب کہ بنگلا دیش کو تمام میچز میں شکست ہوئی ہے۔