حافظ شہباز علی: بین الاقوامی پیسز میں سٹ اپس کا مقابلہ، پاک فوج کے شہزاد حاکم 2108 سٹ اپس کے ساتھ کامیاب۔ سری لنکن کھلاڑی کی دوسری اور پاک فوج کے جوان فصیح کی تیسری پوزیشن جبکہ مقابلوں میں شریک جوانوں نے روایتی رقص کر کے سماں باندھ دیا۔
ایوب اسٹیڈیم میں بین الاقوامی پیسز مقابلوں کے چوتھے روز سٹ اپس کا مقابلہ ہوا۔ فزیکل فٹنس، سٹیمنا اور مہارت کے اس کھیل میں پاکستانی جوانوں نے اپنی دھاک بٹھائی۔ پاک فوج کے شہزاد حاکم 2108 سٹ اپس کے ساتھ بازی لے گئے، سری لنکا کے دیسا نائیکا 2074 سٹ اپس کے ساتھ دوسرے اور پاک فوج کے فصیح 1898 سٹ اپس لگا کر تیسرے نمبر پر رہے۔
The third International Physical Agility and Combat Efficiency System ( PACES) competition will be held in Lahore under the supervision of Pakistan Army from November 1 to 7.
— Aliya Noor (@AliyaNoor93) November 3, 2021
#PACES_2021 pic.twitter.com/6Jyn2tZm4q
پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے پاک فوج کے جوانوں نے کامیابی کا کریڈٹ کوچز کو دیا۔ سٹ اپس مقابلوں کے اختتام پرغیر ملکی جوانوں نے روایتی رقص کرکے سماں باندھ دیا۔
بین الاقوامی پیسز کے پانچویں روز پش اپس مقابلے ہوں گے جبکہ ایونٹ کی اختتامی تقریب اتوار کو ہو گی۔