ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شاہ رخ خان کی سالگرہ پرسلمان خان کا منفرد انداز،دوستی کا حق ادا کر دیا

Indian actors
کیپشن: Shah Rukh khan and salman khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار سلمان خان  اپنے دوست شاہ رخ خان  کی سالگرہ کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

 گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اپنی 56ویں سالگرہ منائی اور کروڑوں مداحوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی،  اُن کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے اُن کے لئے خصوصی پیغام جاری کئے گئے،اس موقع پر سلمان خان نے شاہ رخ خان کے لئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اُن کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کر دوستی کا حق ادا کر دیا.

 یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ’’آج میرے بھائی کی سالگرہ ہے۔‘‘’ ’میرے بھائی سالگرہ مبارک ہو،،۔ یہاں پر نہایت دلچسپ امر یہ ہے کہ سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ انتم ‘ کا گانا ” بھائی کا برتھ ڈے “ بھی شاہ ر خ خان کی سالگرہ سے پہلے جاری کیا ۔سلمان خان نے اپنی خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے یاد گار تصویر شیئر کی جس سے پتہ چلا کہ دونوں میں کافی گہری دوستی ہے۔