ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ و سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

Lecture
کیپشن: Class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سرکاری کالجز میں تعینات لیکچررز،سینئر لائبریرینز اور لیب سپریٹنڈنٹس کی ترقیوں کا فیصلہ، ہائر ایجوکیشن نے پرموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے گیارہ نومبر کو ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق سرکاری کالجز میں سکیل ون سے سکیل سولہ تک کے ملازمین، گریڈ 17 میں تعینات لیب سپریٹنڈنٹس،لیکچررز کو گریڈ 18 میں ترقیاں دی جائیں گی۔

ڈی پی آئی کالجز کے ذریعے اساتذہ اور ملازمین کے کوائف جمع کر لیے گئے ہیں،خواتین اور مرد اساتذہ کو اسسٹنٹ پروفیسرز کے عہدوں پر ترقیاں دی جائیں گی،ڈی پی آئی کالجز نے آج تک ترقیوں کے کیسز ارسال کر دیے ہیں۔