ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترگت اور بامسی پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟ ویڈیوز سامنے آگئیں

Nurettin Sonmez and Cengiz Coşkun
کیپشن: Nurettin Sonmez and Cengiz Coşkun
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک سلطان اعوان: ڈرامہ سیریل ارطغر ل غازی میں اپنے کرداروں سے عالمی شہرت پانے والے ترگت اور بامسی بدھ کے روز پاکستان پہنچے۔

شہرہ آفاق ترکش ٹی وی سیریز  ارطغرل غازی میں ارطغرل کے قریبی ساتھیوں کا کردار ادا کرنےوالے ترگت بے اور  بامسی بے پاکستان کے دورے پر ہیں، ڈرامے میں  چنگیز جوشقون نے ترگت بے جبکہ نورتین سونمیز نے بامسی بے کا کردار ادا کیا۔ ترک اداکار اپنے دورے کے دوران پاکستانی مداحوں، سیاستدانوں اور مقامی اداکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

اداکاروں نے کراچی کے مشہور شاپنگ مال کے ایونٹ میں شرکت کی، جہاں سینکڑوں کی تعداد میں مداحوں نے ان کا استقبال کیا۔

 ترگت کراچی کی بریانی کے دیوانے نکلے، بریانی سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer