ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہنگ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ، ماں بیٹی جاں بحق

Accident in Lahore
کیپشن: Accident
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ پر موٹرسائیکل درخت سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی 15 سالہ عائشہ بی بی موٹر سائیکل خود چلا رہی تھی جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔