ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزشتہ ماہ پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ڈیڑھ لاکھ فیک کالز کی گئیں

گزشتہ ماہ پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ڈیڑھ لاکھ فیک کالز کی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: شہریوں نے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن کو مذاق بنا لیا۔ گزشتہ ماہ ون فائیو پرموصول ہونے والی 2لاکھ پچیس ہزار کالزمیں 65فیصدشہریوں نے غیرمتعلقہ کالز کر کے تنگ کیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے اکتوبر جاری کر دیئے۔

 

سیف سٹیز حکام کے مطابق ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اکتوبر میں 2لاکھ 25ہزار 298کالز موصول ہوئیں۔ موصول شدہ کالز میں سے1لاکھ 40ہزار 145غیر متعلقہ کالز کی گئیں۔ مختلف معلومات کے حصول کیلئے 24ہزار664کالزموصول ہوئیں۔ 47 ہزار 890 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔ اکتوبر کے دوران ٹریفک سے متعلقہ 5 ہزار 559 کالز پر رہنمائی کی گئی۔

 

لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کی مدد سے 10 گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا۔ ایک ماہ میں 183موٹر سائیکلز،04گاڑیاں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے۔  پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری 15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔ 

 

دوسری جانب شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم، عوامی شکایات کے ازالے، کرپشن اور پولیس کے رویے سے تنگ عوام کے لئے ایک جدید ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ہیلپ لائن میں بیک وقت 10 افراد کی شکایات سنی جاسکیں گی۔

 

ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ سی سی پی او آ فس میں شکایات سنٹر بنایا جائے گا، نئی ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ایک سے زائد کالز سنی جاسکتی ہیں، اس نئی ہیلپ لائن میں تحقیقات سے متعلق، پولیس کے رویے اور کرپشن کی شکایات کے ازالہ کو حل کیا جائے گا۔

 

علاوہ ازیں پولیس کے ملازمین جن کو کوئی مسئلہ درپیش ہے اس کو بھی دیکھا جائے گا۔ اس ہیلپ لائن میں نان ایمرجنسی گیٹیگری شامل ہوگی جس کو سمجھنا ضروری ہے۔

 

ان کا مزید کہناتھا کہ اس ہیلپ لائن کی وسعت کے لئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عام عوام بھی اس سے مستفید ہوسکے، درج ہونے والی شکایات پر فوراً ایکشن لیا جائے گا جس سے بہتری کے نتائج اخذ ہوں گے اور یہ سزا نہیں ہوگی بلکہ ایک اصلاح ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer