(عابد چوہدری ) شاہدرہ میں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں ماں بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں شہری شہزاد اپنی بیوی اوربچے کے ہمراہ موٹرسائیکل۔پر جا رہا تھا کہ اسی دوران الخان ہوٹل کے قریب تیز رفتار بس نے انہیں کچل۔دیا جس کے باعث کبری اور اسکا چار سالہ بیٹا موقع پر ہی جاںبھق ہو گئے جبکہ شہزاد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامایب ہو گیا۔ پولیس نے ماں بیٹے کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں اور واقع کا مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔