ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا سکیورٹی پلان جاری، ریلوے سٹیشنوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا سکیورٹی پلان جاری، ریلوے سٹیشنوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں پاکستان ریلوے پولیس کا سکیورٹی پلان جاری، ریلوے سٹیشنوں پر کمانڈوز کی تعیناتی، ٹرینوں میں گشت، ملازمین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ مسافروں کو ٹرینوں میں کسی بھی قسم کا آتش گیر مادہ، چولہا یا گیس سلنڈر لے کر سوار نہ ہونے کی ہدایات جاری، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کی جانب سے تمام ڈویژنوں کو تحریری احکامات جاری۔  

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں پاکستان ریلوے پولیس کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کی جانب سے سے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کو تحریری احکامات جاری کیا۔

ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، ٹرینوں میں گشت ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ مسافروں کو ٹرینوں میں کسی بھی قسم کا آتش گیر مادہ، چولہا یا گیس سلنڈر لے کر سوار نہ ہونے دیا جائے۔

ہدایات کے مطابق ریلوے اسٹیشن رائیونڈ کے داخلی اور خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔ بم ڈسپوزل عملہ سے ریلوے اسٹیشنوں اور پلیٹ فارموں کی مکمل سویپنگ کروائی جائے۔ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer