ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے نوٹس کے بعد سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے نکل گئیں

وزیراعظم کے نوٹس کے بعد سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے نکل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا نوٹس لیا تو سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے باہر نکل گئی۔ اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے۔ ادرک 600 روپے، دیسی لہسن 400، ٹماٹر 200، فارمی مرغی کا گوشت 281 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا۔ مہنگائی کے ہاتھوں بلبلائی عوام نے تنقید کے نشتر چلا کر تبدیلی سرکار کو کڑوی باتیں سنادیں۔  

وزیراعظم کی جانب سے مہنگائی کا نوٹس لینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں صورتحال نہایت ابتر ہوگئی ہے۔ سبزیاں، سبز مصالحہ جات اور فارمی مرغی کا گوشت عوام کی دسترس سے باہر نکل گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ادرک 600 روپے کی ریکارڈ قیمت پر پہنچ گیا۔ اسی طرح دیسی لہسن 400 فارمی مرغی 281، انڈے 180 سے 200 روپے فی درجن تک پہنچ گئے۔ 

پیاز 90، ٹماٹر 175، سبزمرچ 250 سے 300، لیموں چائنہ، 110 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوئے، آلو100، بینگن50، کریلے 80، شملہ مرچ 280 روپے کلو تک ہونے لگے مہنگائی کے سونامی میں غوطے کھاتی عوام نے افسر شاہی اور تبدیلی سرکار کی سستی کو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا شہریوں نے دل کھول کر بھڑاس نکالی۔

شہریوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے دور میں لوگ دووقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer