کرکٹر عمراکمل کا کیس عالمی ثالثی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

کرکٹر عمراکمل کا کیس عالمی ثالثی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی : کرکٹر عمراکمل فکسنگ اسکینڈل،کھیلوں کی ثالثی عدالت نے کیس سماعت کے لیےمقرر کردیا ۔

عمراکمل اپیل کیس کی ورچوئل سماعت یکم دسمبر کو ہوگی،ذرائع کےمطابق اس سلسلےمیں ‏کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نےکوئنز کونسل سےایڈ جیوڈیکٹرمقررکردیا ہے، ثالثی عدالت ہی اپیل کیس کا فیصلہ سنائے گی تاہم فیصلےکےلیےمدت ابھی طےنہیں کی گئی، پی سی بی نےعالمی ثالثی عدالت سے ورچوئل سماعت کے لیے درخواست کی تھی۔

عمراکمل کی پبلک میں سماعت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی، ورچوئل سماعت ہونے سےبورڈکے اخراجات نہیں ہوں گے، پی سی بی ا‏ینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پرعمر اکمل کو تین برس کی پابندی کی سزا ہوئی تھی،تاہم عمراکمل کی اپیل پر آزاد ایڈجیوڈیکٹرنےسزا میں 18 ماہ کی کمی کردی تھی ،آزاد ایڈجیوڈیکیٹر کےفیصلے کے بعد پی سی بی نےثالثی عدالت سے رجوع کیا جبکہ ‏عمر اکمل نے18 ماہ کی سزا برقرار رکھنے پر ثالثی عدالت میں اپیل کررکھی ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ 20 فروری کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز کے موقع پر پیش آیا تھا جب پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کے مشکوک افراد سے رابطے پکڑے تھے اور ان کے سامنے ان رابطوں کی تفصیلات رکھ دی گئی تھیں۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer