’’ووٹ چور حکومت کے پاس گالی، گولی کے سوا کچھ نہیں‘‘

’’ووٹ چور حکومت کے پاس گالی، گولی کے سوا کچھ نہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : مسلم لیگ ن نے کسانوں پر تشدد اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کسان اتحاد کے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان مسلم لیگ  ن مریم اورنگزیب نے کہا کسانوں کو روزگار دینے کی بجائے گرفتار کرنا عمران صاحب کی فاسشسٹ سوچ کی عکاسی ہے، ‎ووٹ چور ظالم حکومت کے پاس عوام کے لئے گالی، گولی اور شیلنگ کے سوا کچھ نہیں، ‎عوام سے جینے کا حق چھیننے والی ظالم حکومت مظلوموں کی بات سننے پر بھی آمادہ نہیں، ڈی چوک پہ منتخب وزیراعظم کے خلاف دھرنا، سول نافرمانی کا اعلان کرنے والے مظلوموں کی بات سُننے کو تیار نہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ‎لیڈی ہیلتھ ورکرز، سرکاری ملازمین، ڈاکٹرز، طلباء آج سراپا احتجاج ہیں، کسانوں پر ڈنڈے برسا کر زرعی پیداوار میں اضافہ نہیں ہوگا، یہ سلوک صرف ووٹ چور ہی کرسکتے ہیں، ‎کسانوں سمیت پورے پاکستان پر ووٹ چور ٹڈی دَل نے حملہ کیا ہوا ہے، ‎جب تک ظالم ووٹ چور حکومت سے نجات نہیں ہوگی، کسانوں سمیت ہر شعبہ زندگی اذیت میں رہے گا، ‎ڈنڈے اور آنسو گیس کے گولے برسانے والی حکومت کے خلاف عوام سڑک پر آچکے ہیں۔

یاد رہے ٹھوکر نیاز بیگ میں پاکستان کسان اتحاد کے دھرنے پر پولیس کا رات گئے آپریشن، علاقہ میدان جنگ بنا رہا۔200 سے زائد کسان گرفتار کرلیےگئے۔کسان بورڈ پاکستان کے صدر نے کہا کہ  گرفتاریوں کا عمل جاری رہا تو دما دم مست قلندر ہوگا،ردعمل پرتمام تر ذمہ داری حکومت پنجاب پرہوگی۔پاکستان کسان اتحاد کے کارکن بجلی کے یکساں نرخ، کھاد،گنا کی قیمتوں کا تعین کرنے سمیت دیگر مطالبات لیے منگل کے روز ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ پر جمع ہوئے، جہاں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اس دوران پاکستان کسان اتحاد کی مرکزی قیادت سمیت دیگر کارکنان نے دھرنا دے دیا، جس کے باعث ملتان روڈ پر بدترین ٹریفک جام رہا۔تیس گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے دھرنے میں رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے دھاوا بول دیا۔


ویڈیو دیکھیں: 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer