طلبا کیلئے زبردست خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

طلبا کیلئے زبردست خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) میٹرک پاس طلبا کیلئے خوشخبری، وزیراعلیٰ نے پنجاب میں 50 کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈ سے رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ کے اجراء کا اعلان کردیا۔ 

ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پنجاب میں 50 کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈ سے رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ کے اجراء کا اعلان  کردیا ، کہتے ہیں کہ25 کروڑ روپے کی رقم سے پوزیشن ہولڈر طلبا کو وظائف دئیے جائیں گے، صوبہ بھر میں میٹرک پاس کرنیوالے غریب اور نادار طلبا کو مزید پڑھائی کیلئے رحمت اللعالمین سکالرشپ دی جائے گی اور ان طلبہ و طالبات کی فیس اور رہائش کیلئے مالی معاونت کی جائے گی، ہر سال ربیع الاول میں 50 کروڑ کے ابتدائی فنڈ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیراہتمام سکالرز کیلئے یونیورسٹیوں میں رحمت اللعالمین چیئرز قائم کی جا رہی ہیں، رحمت اللعالمین چیئرز پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی یونیورسٹیوں میں قائم کی جائیں گی، سکالرز کو اسلامی دنیا کے بہترین اداروں میں نبی کریمۖ کی سیرت پر ریسرچ کیلئے سکالر شپ دی جائے گی، محسن انسانیت حضرت محمدۖ کی حیات مبارکہ پر مختصر دستاویزی فلمیں بنائی جائیں گی، بہترین ڈاکومنٹری کو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر انگلش اور فرنچ سب ٹائٹلز کے ساتھ نشر کیا جائے گا، مقابلے کے ونر پروڈیوسر کو اسناد اور نقد انعام دیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ وزارتی کمیٹی میں صوبائی وزیر اوقاف پیرسیدسعید الحسن شاہ، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر شامل ہوں گے، سیکرٹریٹ کی سطح کی بھی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، تمام تقریبات کاشیڈول جاری کیا جائے گا، اگلے ہفتے سے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ۖکی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگا، تمام انتظامات کو خود مانیٹر کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نبی کریمۖ سے ہر مسلمان کی بے حد جذباتی وابستگی ہے، اللہ کے نبیۖ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے اور ہر مسلمان اس محبت کو جان و دل سے مقدم جانتا ہے، مغرب کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ مسلمان جان تو قربان کر سکتا ہے لیکن پیارے نبی کریمۖ کی شان اقدس میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتا، گستاخانہ خاکوں پر میرا دل بہت رنجیدہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ فرانس میں ہونے والی اس مذموم حرکت اور فرانسیسی صدر کے قابل مذمت بیان کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ۖسرکاری سطح پر منایا جائے گا اور اس ہفتے کے دوران حضرت محمدۖ کی شان اقدس کو بیان کرنے کیلئے مختلف تقریبات ہوں گی ۔ 

Sughra Afzal

Content Writer