( قیصر کھوکھر ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار نے کل ساڑھے گیارہ بجے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیران ، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر اور آئی جی پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سابق کابینہ کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق، کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس کے 16 اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی جبکہ پنجاب پروٹیکشن آف ویمن برخلاف تشدد ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکٹیٹڈ ایریا ایکٹ 2019 کے ڈرافٹ، کالا باغ نجی گیم ریزیروکے قیام، پنجاب ہوم بیس ورکر ایکٹ 2018 کے ڈرافٹ بل، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 پنجاب ویلیج پنچائیت نیبر ہڈ کونسل ایکٹ 2019 میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔
اسی طرح محکمہ بلدیات کی حد بندیاں اور حلقہ بندیاں کے لوکل ایریا رولز کی منظوری سمیت پنجاب میونسپل سروسز پروگرام میں تبدیلی، والڈ سٹی اتھارٹی کے پیکیج ون اور پیکیج ٹو کی لاگت اور ریٹ، شاہی قلعے میں ٹورازم اور بفر زون کے حوالے سے منظوری دی جائے گی۔
آزربائی جان اور لاہور شہر کے درمیاں سسٹر سٹی قرار دینے کے ایم او یو کی منظوری اور پنجاب انسٹری ٹیوٹ آف سائس اینڈ ٹیکنالوجی ڈی جی خان میں قیام کی منظوری بھی دی جائے گی۔