ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کیلئے احساس سکالر شپ پروگرام کا آغاز

طلبا کیلئے احساس سکالر شپ پروگرام کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ہائرایجوکیشن کمیشن نے احساس سکالر شپ پروگرام کا آغاز کر دیا، 50 ہزار روپے سالانہ وظیفہ کے لیے طلباء 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

احساس سکالرشپ پروگرام کے تحت انڈرگریجویٹ طلباء کو 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ احساس سکالر شپ پروگرام کے پچاس فیصد وظائف صرف طالبات کے لیے مختص کیے گئے ہیں، مجموعی طور پر 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سکالر شپ پر ہر سال 5 ارب روپے خرچ ہوں گے، سکالرشپ کا مقصد مستحق اور ذہین طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرطارق بنوری کہتے ہیں کہ یہ وظائف چار سالہ اور پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں زیر تعلیم طلباء کو دیئے جائیں گے، صرف سرکاری یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء اس سکالر شپ کے لیے اہل تصور کیے جائیں گے۔

سکالر شپس سمسٹر سسٹم میں امتحانی نتائج اور گھریلو آمدن کی بنیاد پر دی جائیں‌ گی، امیدوار ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر سکالر شپ کے حصول کی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔