( شہباز علی ) پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے دس کھلاڑی کپتان اظہر علی کی قیادت میں براستہ دبئی دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگئے۔
ٹیسٹ سیریز میں شرکت کیلئے دس کھلاڑی لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔ کرکٹرز میں کپتان اظہر علی، عابدعلی، اسد شفیق اورعمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
بابراعظم، حارث سہیل، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان اور موسی خان پہلے ہی آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹوں پر مشتمل سیریز 21 نومبر سے کھیلی جائے گی۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔