( سعود بٹ ) مریم نواز کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ، چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ جانے کیلئے نیب لاہور کو گرین سگنل دے دیا۔
چوہدری شوگر ملز کیس کی ملزمہ مریم نواز شریف کی ضمانت کے خلاف نیب نے اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی کلیئرنس کے بعد نیب لاہور کی لیگل ٹیم نے تفتیشی ٹیم کے ساتھ مشاورت کی۔
مریم نواز کی ضمانت خارج کروانے کیلئے قانونی نقطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیب کے مطابق مریم نواز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔