اورنج لائن سے متاثرہ تاریخی عمارتوں کے تحفظ کا معاملہ لٹک گیا

اورنج لائن سے متاثرہ تاریخی عمارتوں کے تحفظ کا معاملہ لٹک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) اورنج لائن سے متاثرہ لاہور کی تاریخی عمارتوں کے تحفظ کا معاملہ، محکمہ آثار قدیمہ کے پاس تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے فنڈز کم پڑ گئے، بجٹ میں گیارہ کروڑ روپے کا مزید اضافہ ہونے پر محکمہ آثار قدیمہ نے حکومت سے رجوع کرلیا۔

اورنج ٹرین سے متاثرہ تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ کے واضع احکامات تھے کہ منصوبے کی تکمیل تاریخی عمارتوں کے تحفظ سے مشروط ہوگی، جس کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پر دس کروڑ روپے کا ہنگامی بنیادوں پر بجٹ بھی منظور کیا۔ اورنج لائن سے متاثرہ تاریخی عمارتوں پر اس سے قبل نو کروڑ 13 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

محکمہ آثار قدیمہ نے تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت سے گیارہ کروڑ روپے مزید مانگ لیے ہیں۔ اس سلسلے میں پی اینڈ ڈی بورڈ کو باقاعدہ ترامیم شدہ پی سی ون بھی موصول ہوچکا ہے جبکہ فنڈز کے اجرا کے لیے متعدد اجلاس بھی ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی گرانٹس پر پابندی ہونے کے باعث معاملہ ایوان وزیر اعلیٰ ارسال کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد سپلمینٹری گرانٹ جاری کردی جائے گی۔