( در نایاب ) چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہرحسین خان کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے حبیب الحق رندھاوا کو بطور چیف انجنئیر ایل ڈی اے تعینات کرنے کی سمری منظور کرلی۔
سمری وزیراعلیٰ سے منظوری کے بعد چیف سیکرٹری کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو کے حبیب الحق رندھاوا کو چیف انجنئیر ایل ڈی اے تعینات کیا جائے گا۔ مظہر حسین خان کے پاس چیف انجنئیر ایل ڈی اے کا اضافی چارج تھا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے مظہر حسین خان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات وجہ بنی، نیب نے چیف سیکرٹری کو بھی خط لکھ کر مظہر حسین خان کے خلاف تحقیقات سے آگاہ کردیا تھا۔
نیب تحقیقات میں ایل ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرارالحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر حسین اور کاشف جمال بھی نامزد ہیں۔ چیف سیکرٹری کے حکم پر ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے نوٹیفکیشن آج متوقع ہے۔