غیر رجسٹرڈ بجلی صارفین کی شامت آگئی

غیر رجسٹرڈ بجلی صارفین کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے کمرشل و انڈسٹریل صارفین کی شامت آگئی، ایف بی آر نے لیسکو کی مدد سے 750 انڈسٹریل و کمرشل کنکشن منقطع کرا دیئے۔

ایف بی آر نےغیر رجسٹرڈ انڈسٹریل و کمرشل کنکشن ہولڈرز کو نوٹسز جاری کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے کی صورت میں کنکشن منقطع کرانے کا عندیہ دیا تھا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق 15 ہزار کمرشل کنکشن اور 42 ہزار700 انڈسٹریل کنکشن ہولڈر صارفین ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں تھے، ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ صارفین کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق 200 نئے انڈسٹریل و کمرشل کنکشن ہولڈرز ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہو گئےہیں، جبکہ ایف بی آر نے مرحلہ وار غیر رجسٹرڈ صارفین کے کنکشن منقطع کرانےکا عمل شروع کردیا ہے۔

پہلے مرحلے میں لیسکو کے تعاون سے ساڑھے سات سو کنکشنز منقطع کرائے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer