(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں محکمہ مال کی کارکردگی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب میں پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پٹواری کو ویلج آفیسر کے عہدے کا نام دیا جائے گا۔ ویلج آفیسرکو 14واں سکیل ملے گا۔
بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی اوربھرتی کے بعد6 ماہ کی تربیت لازم ہوگی، وزیراعلیٰ نے ویلج آفیسرز کیلئے لیپ ٹاپ دینے کے فیصلے کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں حاضر سروس پٹواریوں کو 11واں سکیل اورگرداورکو 14واں سکیل دینے کی تجویزپر غور کیا گیا