ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذہنی مریض کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے سرگرم

ذہنی مریض کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے سرگرم
کیپشن: City42 - Dolphin Force, Firing, FIR, Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ڈولفن اہلکار کی فائرنگ سے ذہنی مریض کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس افسران نے ڈولفن اہلکار کی حمایت کرنا شروع کر دی۔ پولیس نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ مقتول عمیر کی ہلاکت کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔

 گزشتہ روز نواں کوٹ کے علاقے میں ذہنی مریض عمیر نے چھریوں کے وار کر کے شہریوں کو زخمی کیا، اطلاع ملنے پر ڈولفن فورس موقع پر پہنچی جہاں ذہنی مریض نے چھری کے وار سے ڈولفن اہلکار مبشر کو بھی زخمی کر دیا۔ اسی دوران ڈولفن اہلکاروں نے عمیر کو پکڑنے کی کوشش کی، ڈولفن اہلکار نے عمیر پر پیچھے سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کی جانب سے تاحال عمیر کے قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس سے مقتول کا پوسٹمارٹم بھی تاخیر کا شکار ہے۔ پولیس نے پیٹی بھائی کو بچانے کی خاطر واقعے کا مقدمہ ڈولفن اہلکار کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ڈولفن اہلکاروں پرحملےکامقدمہ اقدام قتل کی دفعات کےتحت درج کیا گیا۔ویڈیو ثبوت کے باوجود عمیر کےقتل کا مقدمہ درج نہ کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اہلکاروں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی اور ڈولفن اہلکار نے عمیر کو ڈرانے کیلئے زمین پر فائرکیا۔

لواحقین کے مطابق عمیر ذہنی طور پر معذور تھا اور اسے مرگی کے دورے پڑتے تھے، ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے جان بوجھ کر فائرنگ کی,وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈولفن فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer