رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ دعا کیساتھ اختتام پذیر

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ دعا کیساتھ اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ بھارتی عالم دین مولانا ابراہیم کی دعا کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی دعا میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق تین روزہ رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع یکم نومبر کو شروع ہوا جس میں لاہور، پشاور ملتان اور کوئٹہ ڈویژن سے لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔تبلیغی اجتماع میں ملک اور قوم کی سلامتی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دعا کے دوران ہر آنکھ اشکبار تھی ۔پہلے مرحلے میں ملکی اور بین الاقوامی علمائے کرام نے خصوصی خطبات دیئے۔ خطبے میں علمائے کرام نے آخرت کی زندگی کے بارے میں بتایا کہ انسان کا مستقبل آخرت ہے ہمیں آخرت کیلئے تیاری کرنی چاہیے۔ آخرت میں کوئی رشتہ کسی کے کام نہیں آئے گا ۔وہاں صرف اعمال کام آئیں گے۔ اس لیے دنیا میں نیک اعمال کمائیں۔

امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب نا ساز طبیعت کے باعث اجتماع میں شرکت نہ کرسکے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے آئے ہوئے معروف عالم دین مولانا ابراہیم نے اختتامی دعا کرائی۔ اس موقع پر ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں۔دعا کے بعد پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا جبکہ دوسرا مرحلہ 8 نومبر سے شروع ہوگا اور 11 نومبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer