بلبل صحرا ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے

بلبل صحرا ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے
کیپشن: City42 - پاکستانی گلوکارہ ریشماں، Singer Reshma , City42, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) یادگار اور لازوال گیت گانے والی پاکستانی گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے5 سال گزر گئے، معروف گلوکارہ کے گائے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

ریشماں کا انتقال 3 نومبر 2013 کو گلے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث ہوا تھا۔1947 میں ہندوستان کی ریاست راجستھان میں پیدا ہونے والی 'بلبل صحرا' کہلانے والی ریشماں نے کئی عشروں تک لوک موسیقی میں اپنے سُروں کا جادو جگایا۔انہوں نے 12 سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا اور 60 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بالی ووڈ فلم نگری کو بھی اپنی آواز سے اپنے سحر میں مبتلا رکھا۔ان کے مقبول گانوں میں اکھیاں نوں رہنے دے اکھیاں دے کول کول، دمام دم مست قلندر، لمبی جدائی وغیرہ شامل ہیں۔

ریشماں نے اردو کے علاوہ پشتو، سندھی اور راجستھانی زبانوں میں بھی گیت گائے۔حکومت کی جانب سے ریشماں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer