(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کرد یئے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد انوارالحق کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
تبادلوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تحمل شہزاد کا سیالکوٹ سے لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد کا گوجرہ سے لاہورتبادلہ کیا گیا ۔ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ، ایڈیشنل سیشن جج رانا عمران شفیع کا لاہور سے گوجرہ تبادلہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تبدیل ہونے والے ججز کو چھ نومبر تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔