(ویب ڈیسک)رستم پاکستان دنگل سات مئی کو پنجاب اسٹیڈیم میں ہوگا ،پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام دنگل کی ٹائٹل کشتی کے علاوہ 20 چھوٹی بڑی کشتیاں ہوں گی۔
نائب صدر ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار، صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان دنگل کی نگرانی کریں گے،قومی ریسلنگ کوچ فرید علی، چیئرمین شمالی لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن شاہد پہلوان بھی موجود ہوں گے جبکہ صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان چھوٹی کشتیوں کے فاتح پہلوانوں کو نقد انعام دیں گے۔
ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق ٹائٹل کشتی آصف موچی پہلوان اور جانی پہلوان کے درمیان ہوگی ۔نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو بطور مہمان خصوصی دنگل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب دنگل کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرے گا۔ مہر اکرم عرف کالا پہلوان چھوٹی کشتیوں میں منصف کشتی کے فرائض انجام دیں گے، رستم پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والے پہلوان کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔