ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کو جہاز سے نکال دیا
ویب ڈیسک: نیویارک کی مین ہٹن جیوری میں 34 الزامات کی فرد جرم لگنے سے کچھ روز پہلے سبابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی کے صحافی کو اس انکوائری کےمتعلق سوالات پوچھنے پر اپنے جہاز سے نکال دیا تھا۔صحافی کے چبھتے ہوئےسوالات سے اتنے بدحواس ہوئے کہ صحافی کے فون چھین کر پھینک دیئے۔
دو امریکی اخبارات نے مارچ کے دوران ہونےوالے اس واقعہ کی تفصیلات پہلی بار اب شائع کی ہیں۔وینیٹی فئیر اور واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ مارچ کے دوران ٹیکساس کے شہر ویکو میں انتخابی مہم کے لئے جاتے ہوئے چند صحافیوں کو بھی اپنے ساتھ اپنے جہاز میں بٹھا لیا تھا۔ ابھی جہاز ائیر پورٹ کے ھینگر پر ہی کھڑا تھا، سب کا موڈ خوشگوار تھا۔ جب این بی سی کے رپوٹر واغن ہل یارڈ نے ان سے ماضی کے جنسی تعلق کو چھپانے کے لئےرقوم کی ادائیگی پر بننے والے
مجرمانہ مقدمہ کے متعلق مسلسل چبھتے ہوئے سوالات پوچھے تو ٹرمپ کا موڈ بدل گیا، پہلے انہوں نےہل یارڈ سے کہا مجھ سے ایسے سوالات مت پوچھو، پھر وہ غصہ میں آئے اورر ہل یارڈ سے ان کے دو فون چھین کر پھینک دیئے۔اس دوران ٹرمپ نے صحافی سے پہلے کہا کہ میں تمہارے سوالات کے جواب نہیں دینا چاہتا پھر کہا تم اچھے آدمی نہیں ہو، ہل یارڈ نے کہا کہ آپ مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کی تحقیقات سے ’مایوس ‘ لگ رہے ہیں۔ سوالات سے بدحواس ہوکرٹرمپ نے اپنے ملازموں سے کہا کہ اسے باہر نکال دو۔ اس واقعہ کے کچھ ہی روز بعد نیویارک کی مین ہٹن جیوری نے ٹرمپ کو اپنئ جنسی تعلق کو چھپانے کے عوض کی گئی ادائیگی کا معاملہ ٹیکس حکام سے چھپانے کی پاداش میں 34 الزامت پر مشتمل فرد جرم لگا دی تھی اور ٹرمپ کو عدالت کے حکم پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔