ویب ڈیسک : ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل ساڑھے 11 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔