مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔
حال ہی میں ندیم خان کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی پوسٹ سے ہٹا کر ویمنز ونگ میں تبادلہ کیا گیا تھا، ان کی تنخواہ بھی تقریبا آدھی کر دی گئی تھی، ذرائع نے بتایا کہ برطانیہ سے ایک اہم شخصیت کی سفارش نے ندیم کی ملازمت بچا لی تھی، انھیں سائیڈ لائن کر کے ویمنز ونگ بھیج دیا گیا تھا مگر پھر بعض معاملات کی وجہ سے ملازمت سے ہی ہٹا دیا گیا، اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔
علاوہ ازیں پی سی بی کے ایک اور ڈائریکٹر کی بھی جلد رخصتی متوقع ہے، ان کی تنخواہ بھی آدھی کی جا چکی جبکہ وہ ماضی جیسے اختیارات سے بھی محروم ہو گئے، نیوزی لینڈ سے سیریز کے بعد انھیں گھر بھیجا جا سکتا ہے