ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل کے پاس غیراخلاقی ویڈیوز پہنچ گئیں، کس نے بھیجی ؟ خود ہی بتادیا

شہباز گل
کیپشن: Shahbaz Gill
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے پاس غیراخلاقی ویڈیوز پہنچ گئیں، ویڈیوز کس نے بھیجیں؟ شہباز گل نے خود بتا دیا۔
 امریکا سے وطن واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کسی بھی شخص کے بار ے میں بات کرتے ہوئے اس کے ماضی کو دیکھا جاتا ہے۔ماضی میں بدقسمتی سےجب نان ڈیجیٹل کا زمانہ تھا، لوگ ٹیکنالوجی سے ناواقف تھے تب  نوازشریف نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ اور محترمہ نصرت بھٹو صاحبہ کی جعلی ، غلیظ تصاویر فضا سے نیچے پھینکیں ۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پھر ڈیجیٹل زمانہ آیا تو مریم نواز نے اس رسم کو آگے بڑھایا اور  انہوں نے کیلبری فونٹ سے شروع کرکے جج ارشد ملک کی غیراخلاقی  ویڈیوز لیک کیں۔ پھر مریم نواز کے شوہر نے بتایا کہ ہمارے پاس سب کے باتھ رومز کی ویڈیوزہیں۔ 

شہباز گل نے طنز کرتے ہوئے کہا اب باتھ رومز کی ویڈیوز بنانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے۔کیا کوئی انسان وہاں بیٹھ کر ہائیڈرو کلورک آکسائیڈ بناتا ہے۔ظاہری بات ہے باتھ رومز کی غیر اخلاقی ویڈیوز ہی ہوں گی۔کوئی اخلاقی ویڈیو تو ہونہیں سکتی۔ انہی کا ماضی ہے ویڈیوز لانا، انہی کا ماضی ہے ویڈیوز نشر کرنا ، ان کی لائبریری بنانا اور دھمکیاں دینا۔ 

شہباز گل نے انکشاف کیا کہ ابھی بھی مارکیٹ میں بات کی جارہی ہے کہ ویڈیوز آرہی ہیں۔یہ بھی انہی کا کام ہوگا لیکن میں یہاں ایک انکشاف کرتا چلوں۔مجھے پچھلے ایک دو دنوں میں چند صحافیوں نے ویڈیوز بھیجی ہیں ۔ اب مجھے نہیں پتہ کہ وہ جعلی ہیں یا اصلی ؟ میں نے وہ ویڈیوز دیکھی ہیں۔ میں بس ایک ہی پیغام دینا چاہوں گا کہ خدا کا واسطہ اس رستے پر نہ جائیں۔ پھر کسی کی عزت محفوظ نہیں رہنے والی ۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ جن صحافیوں نے مجھے ویڈیوز بھیجی۔ میں نے فوری طور پر انہیں درخواست بھیجی کہ خدارا انہیں کسی اور کو سینڈ نہ کریں اور نہ ہی ریلیز کریں۔ کیونکہ ہمارے معاشر ے میں ہماری ماں ، بیٹی کی عزت ہے، احترام ہے۔ بھلے وہ میرے سیاسی مخالف ہیں ۔ یہ اخلاقیات کا تقاضا ہے ۔ میں نے صحافی بھائیوں کو کہا ہے کہ ان ویڈیوز کو دفن کردیں۔ خدا کا واسطہ ہے سیاست کریں غلاظت نہ کریں۔ 

شہباز گل پریس کانفرنس

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor