ویب ڈیسک: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سیاسی بحران کو آئین کے مطابق حل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنےجھگڑے بات چیت سے حل کرلینا حسن سلوک ہے۔
گورنر پنجاب نے عمر سرفراز چیمہ نے عید کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت کو سیاسی بحران کے حل کی پیشکش کی ہے۔گورنر عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں ملک اور صوبے میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے حکومت کو سیاسی بحران آئین کے مطابق حل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے جھگڑے بات چیت سے حل کرلینا حسن سلوک ہے۔
اپنے جھگڑے بات چیت سے ہی حل کرلینا احسن حسن سلوک ہے
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 3, 2022
جب جھگڑا صرف آئین کی کتاب کھولنے سے تہہ ہو سکتا ہے تو وزیراعظم کیوں پورے صوبے کو اپنے انوکھے لاڈلے کی ضد پر آئینی اور سیاسی بحران سے دو چار کر رہے ہیں
آئیں ۱۲ کروڑ کے صوبےمیں ایک آئینی اور قانونی وزیراعلی کو حکومت چلانے دیں pic.twitter.com/6wzdu1rhN4
عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ جھگڑا صرف آئین کی کتاب کھولنے سے طے ہو سکتا ہے، وزیراعظم کیوں صوبے کو اپنے لاڈلے کی ضد پر بحران سے دوچار کررہے ہیں۔گورنر پنجاب نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں تجویز دی ہے کہ آئیں 12 کروڑ عوام کے صوبے میں ایک آئینی و قانونی وزیراعلیٰ کو حکومت چلانے دیں۔